قومی اسمبلی کی مدت 18 مارچ کو پوری ہوگی سونو بلوچ

سونو خان بلوچ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت اگلے سال 18 مارچ کو پوری ہورہی ہے۔

سونو خان بلوچ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت اگلے سال 18 مارچ کو پوری ہورہی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سونو خان بلوچ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت اگلے سال 18 مارچ کو پوری ہورہی ہے۔


الیکشن کمیشن 60 دنوں کے اندر انتخابات کرانے کا پابند ہے، ٹنڈو الہیار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بوگس ووٹ ڈالنے کی سزا 3 ماہ سے 3 سال تک ہوگی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ممبر روشن عیسانی، ضلعی الیکشن آفیسر اکرام اللہ بھی موجود تھے۔

میرپور خاص سرکٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ 17 اکتوبر کو سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں لوگوں کو الیکشن اور جمہوری عمل میں ووٹ کی اہمیت سے متعلق آگاہی کیلیے نیشنل ووٹرز ڈے منایا جائیگا۔
Load Next Story