محمد عرفان نے وہاب ریاض کا خلا پُر کرنے کی ٹھان لی
پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی سے بولرز کو پرفارمنس بہتر بنانے کا موقع ملے گا،پیسر
محمد عرفان نے وہاب ریاض کا خلا پُر کرنے کی ٹھان لی، پیسر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی سے بولرز کو پرفارمنس بہتر بنانے کا موقع ملے گا،سری لنکا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر زیر کرنے کیلیے ہر ممکن حربہ استعمال کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو ٹیسٹ میں ہاتھ زخمی ہونے کے بعد فاسٹ بولروہاب ریاض وطن واپس آچکے ہیں، البتہ اچھی خبر یہ ہے کہ ورلڈکپ کوارٹرفائنل سے قبل انجرڈ ہونے والے محمد عرفان کئی ماہ بحالی کے پروگرام میں سخت محنت کے بعد قومی ٹیم کیلیے دستیاب ہیں، لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہاب ریاض بھرپور فارم میں اور بہترین کارکردگی پیش کررہے تھے،ان کے ہاتھ میں فریکچر بڑا نقصان ہے، امید ہے کہ جلد صحتیاب ہوکر ایک بار پھر ایکشن میں ہونگے، عرفان نے کہا کہ دورئہ سری لنکا میں ون ڈے سیریز پاکستان کیلیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اسے پیش نظر رکھتے ہوئے وہاب ریاض کا خلا پُر کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
انھوں نے کہا کہ آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرکے بیٹ اور بال میں توازن لانے کی کوشش جس سے بولرز کی پرفارمنس میں نمایاں بہتری آئے گی، ایک پیسر کے طور پر میرے لیے بھی کامیابی حاصل کرنے کے مواقع میں اضافہ ہوگا جس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کیلیے تیار ہوں، عرفان نے کہا کہ آئی لینڈرز اپنے میدانوں پر کبھی آسان حریف ثابت نہیں ہوتے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ناقابل شکست ہیں، میزبان ٹیم کو زیر کرنے کیلیے ہر ممکن حربہ آزمائیں گے، میں مکمل فٹ ہوچکا اور ایک بار پھر ماضی جیسی کارکردگی دہرانے کیلیے تیار ہوں۔