نائیجیریا میں بوکو حرام شدت پسندوں کے حملے میں 150افراد ہلاک

حملہ آوروں نے گھروں میں خواتین اور بچوں کو بھی نہ چھوڑا اور درجنوں خواتین اور بچوں کو بیدردی سے ذبح کر ڈالا

شدت پسند گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔انھوں نے آس پاس کے 3 گاؤں میں قتل و غارت کیا، عینی شاہدین۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
نائیجیریا میں شدت پسندتنظیم بوکو حرام نے شمال مغربی علاقے میں گزشتہ رات150افراد کو ہلاک کر دیا۔ شدت پسندوں نے بورنوں کے علاقے میں نہتے لوگوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔


حملہ آوروں نے گھروں میں خواتین اور بچوں کو بھی نہ چھوڑا اور درجنوں خواتین اور بچوں کو بیدردی سے ذبح کر ڈالا۔ 50 سے زائد شدت پسندوں نے کوکاوا گاؤں پر حملہ کیا۔ شدت پسندوں نے گھروں کو آگ لگا دی جس سے درجنوں افراد جھلس گئے۔دہشت گردوں نے سب سے پہلے مختلف مسجدوں میں افطار کے بعد نمازیوں کو نشانہ بنایا۔دہشت گردوں نے لاشوں کو آگ لگادی دہشت گردوں نے گھروں میں داخل گھس کر کھانا بنانے میں مشغول خواتین کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق شدت پسند گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔انھوں نے آس پاس کے 3 گاؤں میں قتل و غارت کیا۔
Load Next Story