کم ترین شرح سود پاکستان سرمایہ کاری کیلیے پرکشش ملک بن گیا

وزیراعظم بنیادی ڈھانچے پر اخراجات میں اضافہ کر رہے ہیں، بلوم برگ نیوز کی رپورٹ


INP July 03, 2015
وزیراعظم بنیادی ڈھانچے پر اخراجات میں اضافہ کر رہے ہیں، بلوم برگ نیوز کی رپورٹ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: واشنگٹن میں قائم مالیاتی نگرانی کے بین الاقوامی ادارے بلوم برگ نیوز نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ہے۔

ادارے نے ایک رپورٹ میں کہا کہ کم ترین شرح سود کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش ملک بن گیا ہے، پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں کئی تجارتی منصوبے جاری ہیں اور بڑی کمپنیاں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم بنیادی ڈھانچے پر اخراجات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ کے ایس ای انڈیکس میں گزشتہ 12 ماہ میں 16 فیصد اضافہ ہوا اور یہ دنیا کے پہلے 10 بہترین کارکردگی دکھانے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں