کارکنوں کی گرفتاریاں خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کوروکنےکی کوشش ہے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

کالعدم تنظیمیں اورمذہبی جماعتیں زکوۃ فطرہ وصول کررہی ہیں لیکن ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہاہے، رابطہ کمیٹی

انسانی حقوق کی تنظیمیں کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف آواز بلند کریں، رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل 

KARACHI:
متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم تنظیمیں اور مذہبی جماعتیں کھلے عام زکوۃ اور فطرہ وصول کر رہی ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ایم کیوایم کے ذمے داروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، گرفتاریاں خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش ہے، خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے لیےعطیات وصول کرنا جرم بنا دیا گیا۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ رینجرزنےایم کیو ایم کے3 کارکنوں قادر، دانش اورمحمد نعیم کو گھر سے گرفتارکیا جب کہ اسکیم33 سے کارکن محمدعلی کو گھر سے گرفتار کیا گیا، انسانی حقوق کی تنظیمیں کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف آواز بلند کریں۔
Load Next Story