عوام حکمرانوں سے بیزار ہو چکے ہیںغوث علی شاہ
لاڑکانہ سے لوگوں کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت ثابت کرتی ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے بیزار ہو چکے ہیں.
پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہلاڑکانہ سے لوگوں کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت ثابت کرتی ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے بیزار ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میر صفدر علی جانوری جیسے ساتھیوں کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت سندھ میں میاں نواز شریف کے لیے نئی قوت اور توانائی کا سبب بنے گی۔
پیر کواپنی رہاشں گاہ پر لاڑکانہ سے میر صفدر علی خان جانوری اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر پارٹی رہنمائوں اور مقامی ذمے داران سے گفتگو کر رہے تھے،غوث علی شاہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) سندھ کی مضبوط عوامی جماعت ہے، اس میں نوجوان دوستوں کی شمولیت سندھ کی ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہوگی۔