خیبرپختونخوا میں 5 جولائی کو دوبارہ ہونیوالے بلدیاتی الیکشن روکنے کا حکم
عدالت نے الیکشن کمیشن سے 14 روز میں اس حوالے سے جواب طلب کرلیا ہے۔
ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا 5 جولائی کو دوبارہ ہونے بلدیاتی الیکشن روکنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس قیصر ارشاد اور جسٹس داؤد پر مشتمل بنچ نے بلدیاتی انتخاب رکوانے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر 5 جولائی کو دوبارہ ہونے والے بلدیاتی انتخاب پر حکم امتناع جاری کردیا اور الیکشن کمیشن سے 14 روز میں اس حوالے سے جواب طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے زاہد درانی نے30 مئی کو خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب کے غیرشفاف ہونے کا نوٹس لینے کی درخواست کی تھی۔