مشیر مالیات کے ایم سی کے پاس 2عہدے بلدیاتی امورمتاثر

برکات رضوی کوبلدیہ عظمیٰ حیدرآبادکا ایڈمنسٹریٹربھی تعینات کردیا گیا ہے

برکات رضوی کوبلدیہ عظمیٰ حیدرآبادکا ایڈمنسٹریٹربھی تعینات کردیا گیا ہے

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مشیرمالیات کو بلدیہ عظمیٰ حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج دیے جانے کے باعث


بلدیہ عظمیٰ کراچی اور حیدرآباد دونوںکے کام بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ خاص طور پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا فنانس ڈپارٹمنٹ تو رفتہ رفتہ عضو معطل بنتا جارہا ہے مگر حیرت انگیز طور پرکسی سطح پر اس بات کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کے مشیر مالیات برکات رضوی کو بلدیہ عظمیٰ حیدرآباد کا ایڈمنسٹریٹر تعنیات کردیا گیا تاہم ان کا مشیرمالیات کے عہدے سے تبادلہ نہیں کیا گیا،ذرائع نے بتایا کہ اس صورتحال کے باعث بڑی دلچسپ اورمضحکہ خیزصورتحال پیدا ہوگئی ہے کراچی کی بلدیہ عظمیٰ کا مشیرمالیات حیدرآباد کی بلدیہ عظمیٰ کا ایڈمنسٹریٹر بھی ہے،ذرائع نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ انتہائی سنگین اور شرمناک مذاق کیا جارہا ہے۔
Load Next Story