شام میں اتحادی افواج کی بمباری سے داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

طارق بن طاہر 16 جون کو شدادی میں فضائی حملے میں مارا گیا، پینٹاگون


ویب ڈیسک July 03, 2015
طارق بن طاہر داعش کے لئے فنڈنگ اور بھرتیوں کی نگرانی کرتا تھا، پینٹاگون۔ فوٹو:فائل

امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں اتحادی افواج کی بمباری سے داعش کا اہم کمانڈر طارق بن طاہر ہلاک ہو گیا۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں اتحادی افواج کی بمباری سے داعش کا اہم کمانڈر طارق بن طاہر ہلاک ہو گیا ہے۔ طارق بن طاہر 16 جون کو شدادی میں فضائی حملے میں مارا گیا، یہ داعش کے لئے فنڈنگ اور بھرتیوں کی نگرانی کرتا تھا۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق طارق بن طاہر کے سر کی قیمت 30 لاکھ ڈالر مقرر تھی۔ طارق ہن طاہر کا بھائی بھی 15 جون کوعراق میں ایک حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |