وقاص شاہ قتل ملزم آصف علی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزم آصف علی کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کا عدالت میں بیان

ملزم آصف علی کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کا عدالت میں بیان فوٹو: فائل

لاہور:
انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ قتل کیس میں گرفتار ملزم آصف علی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم آصف علی کو پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم آصف علی کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزم کو 11 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


واضح رہے کہ 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران وقاص شاہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار بن گئے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2whoa5_remand_news
Load Next Story