کراچی کیلیے بجلی 20 تا 80 فیصد مہنگی کردی گئی

سبسڈی کے خاتمے کے بعد گھریلو صارفین کو بجلی 2 سے 4 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی دستیاب ہوگی


ویب ڈیسک July 03, 2015
سبسڈی کے خاتمے کے بعد گھریلو صارفین کو بجلی 2 سے 4 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی دستیاب ہوگی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: نیپرا نے كے الیكٹرك كے گھریلو صارفین كیلئے بجلی 20 تا 80 فیصد تك مہنگی كرنے كی منظوری دے دی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q14/q14.webp

نیپرا دستاویزكے مطابق نیپرا نے گھریلوصارفین كیلئے بجلی 4.28 روپے یونٹ مہنگی كر دی ہے۔ نیپرا رپورٹ كے مطابق وزارت پانی وبجلی نے كے الیكٹرك صارفین كیلئے سبسڈی كم كر دی ہے جس كے باعث بجلی مہنگی كرنے كی منظوری دی گئی ہے۔ وزارت پانی وبجلی نے گھریلوصارفین كیلئے تمام سلیبزكا فائدہ ختم كردیاہے،201 تا 300 یونٹس گھریلوصارفین كیلئے بجلی 2.09 روپے یونٹ،301 تا 700یونٹس گھریلوصارفین كیلئے بجلی 3.67 روپے اورماہانہ 700 یونٹس سے زائد گھریلوصارفین كیلئے بجلی 2.09 روپے یونٹ مہنگی كرنے كی منظوری دیدی گئی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q15/q15.webp

پیك آورگھریلوصارفین كیلئے بجلی 4 روپے اورآف پیك كیلئے 4.28 یونٹ مہنگی كرنے كی منظوری دی گئی ہے، سبسڈی كم ہونے كے باعث 201 تا 300 كیٹگری كا ٹیرف 8 روپے 11پیسے فی یونٹ سے بڑھاكر 10روپے 20 پیسے،301 تا700 یونٹ كیٹگری كاٹیرف ایک روپے 33 پیسے سے بڑھاكر 16روپے اور 700 یونٹ سے زائدكیٹگری كا ٹیرف 15روپے 7پیسے سے بڑھاكر18روپے فی یونٹ كر دیا گیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q23/q23.webp

ٹائم آف یوزمیٹروالے گھریلو صارفین كا پیك آور كا ٹیرف 13روپے 99 پیسے سے بڑھاكر 18روپے اورآف پیك كا ٹیرف 8 روپے 2 پیسے یونٹ سے بڑھاكر ایک روپے 50 پیسے فی یونٹ كردیا گیا ہے جب کہ كمرشل اور صنعتی صارفین كا ٹیرف برقرار ركھا گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی كی جانب سے نیپرا فیصلے كا نوٹیفكیشن جاری كرے گی۔

https://img.express.pk/media/images/d/d.webp

وزارت پانی وبجلی كے ترجمان نے كہاكہ كے الیكٹرك كا حكم امتناعی ختم ہوگیا اس لئے 2013 كی قیمتیں لاگو ہوگئی ہیں، بجلی صارفین میں بجلی ٹیرف میں مزید اضافہ نہیں ہوا لیكن اب كے الیكٹرک كراچی كے صارفین بھی ملک بھر كے صارفین كے برابر بل اداكریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔