دہشت گردی کے خاتمے تک نہیں رکیں گے آرمی چیف جنرل راحیل شریف

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے آخری گڑھ ’’وادی شوال‘‘ میں زمینی آپریشن کی منظوری دے دی گئی


ویب ڈیسک July 03, 2015
کہ پاک فوج کے سربراہ نے شوال خالی کرانے والوں جوانوں سے ملاقات کرکے انہیں شاباش دی، فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کے خاتمے تک ہر قیمت پر جاری رہے گا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کے خاتمے تک ہر قیمت پر جاری رہے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q43/q43.webp

https://img.express.pk/media/images/Army-chief2/Army-chief2.webp

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان سرحدی علاقے کا دورہ کیا جہاں انہیں فوجی آپریشنز اور شوال کے علاقے کو کلیئر کرنے پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر فارمیشن کمانڈرز نے شوال میں آئندہ کے پلان، آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی۔

https://img.express.pk/media/images/q53/q53.webp

https://img.express.pk/media/images/Army-chief1/Army-chief1.webp

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ نے شوال خالی کرانے والوں جوانوں سے ملاقات کرکے انہیں شاباش دی اور ان کی قربانیوں اور مورال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ بات باعث فخر ہے کہ وہ ایک بہترین اور جنگی مہارت کی حامل فوج کی سربراہی کررہے ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے سکیورٹی فورسز کی ان خصوصی ٹیموں کی بھی تعریف کی جنہوں نے شہری علاقوں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کیے اور دور دراز علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور شہروں میں شدت پسندوں کے ''سلیپر سیلز'' کے درمیان رابطوں کا خاتمہ کیا۔

https://img.express.pk/media/images/q63/q63.webp

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کی گرفتاری تک بلا امتیاز طریقے سے ان آپریشنز کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلامذہب، رنگ و نسل کارروائی جاری رہے گی، آپریشن دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کے خاتمے تک ہر قیمت پر جاری رہے گا اور ہم دہشت گردی سے پاک پاکستان بنانے تک نہیں رکیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q72/q72.webp

https://img.express.pk/media/images/Army-chief/Army-chief.webp

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان میں وانا کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بحالی اور تعمیر نو سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے کہا کہ علاقے میں امن اور خوشحالی کے لیے فوجی آپریشنز میں ملنے والی کامیابیوں کو تقویت دی جائے جب کہ پاک فوج کے سربراہ نے نقل مکانی کرنے والے افراد کی مشکلات اور قربانیوں کو بھی سرہا اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ ان کی باعزت اور جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

https://img.express.pk/media/images/q82/q82.webp

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے آخری گڑھ ''وادی شوال'' میں زمینی آپریشن کی منظوری دے دی گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ زمینی کارروائی کی منظوری شمالی وزیرستان میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورے میں دی جانے والی بریفنگ کے دوران دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔