سانحہ بلدیہ فیکٹری مالکان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر فیصلہ محفوظ

5افراد کے قتل کا مقدمہ خصوصی عدالت میں منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر ریفرنس ارسال.


Staff Reporter October 16, 2012
پروفیسر زیبا زکیہ قتل کے مقدمے میں کیس پراپرٹی طلب،قاتل کو10برس قید و جرمانہ. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عبداﷲ چنہ نے فیکٹری آتشزدگی کیس میں نامزد فیکٹری مالکان

شاہد بھائیلہ اور ارشد بھائیلہ کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف پولیس کی جانب سے دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، قبل ازیں پولیس نے اپیل دائر کی تھی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مذکورہ گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی تھی اور ملزمان کو جیل بھیج دیا تھا، ملزمان سے فیکٹری میں ہلاک ہونیوالے 259 ملازمین کے سلسلے میں تحقیقات نہیں کی جاسکی، تفتیش نامکمل ہونے کے باعث حتمی دلائل عدالت میں جمع کرانے میں دشواری کا سامنا ہے اور عدالت سے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی تھی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس طارق احمد کھوسہ نے5افراد کے قتل میں ملوث ڈرائیور محمد اسحاق کے مقدمے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں منتقل کرنے سے متعلق مدعی کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست پر فاضل عدالت نے ریفرنس سیشن عدالت کو بھیج دیا ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی منٹھار علی جتوئی نے پروفیسر زیبا زکیہ کے قتل میں ملوث مسماۃ خالدہ اور اس کے شوہر سلیم کے مقدمے میں کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور20 اکتوبر کو کیس پراپرٹی پیش کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عبداﷲ چنہ نے3سالہ بچے کے قتل بل سبب میں ملوث ملزم محمد جاوید کو جرم ثابت ہونے پر10برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں