دبنگ خان شاہ رخ  خان کے لیے فلم کی اسپیشل اسکریننگ کریں گے

دبنگ خان جلد ہی کنگ خان کو ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ خصوصی طور پر دکھانے کا اہتمام کریں گے


ویب ڈیسک July 03, 2015
فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی کہانی پاکستانی بچی پر مبنی ہے جو غلطی سے بھارت میں رہ جاتی ہے، فوٹو:فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کی اسپیشل اسکریننگ کا اراہ رکھتے ہیں۔

بالی ووڈ کے دونوں حریف خانز شاہ رخ اور سلمان خان کی ناراضی اب دوستی میں بدل چکی ہے جب کہ اب دونوں اداکارسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرسمیت مختلف تقریبات میں بھی ایک دوسرے سے دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ' بجرنگی بھائی جان'' کی تشہیری مہم کے سلسلے کا پوسٹر بھی سب سے پہلے کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا تھا جس پر دبنگ خان نے انتہائی مسرت کا اظہار کیاتھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی دوستی کو مزید بڑھاوا دینے کے لیے شاہ رخ خان کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم''بجرنگی بھائی جان'' کی اسپیشل اسکریننگ کاارارہ رکھتے ہیں اور جلد ہی کنگ خان کو خصوصی طور پراپنی فلم دکھانے کا اہتمام کریں گے۔

واضح رہے کہ فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کی کہانی پاکستانی بچی پر مبنی ہے جو غلطی سے بھارت میں رہ جاتی ہے جب کہ فلم عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔