کنگنا رناوت کی فلم’’ تنو ویڈز منوریٹرن‘‘ رواں سال 150 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس

فلم ’’ تنو ویڈز منو ریٹرن‘‘2015 میں بھارتی فلم نگری کی150 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے


ویب ڈیسک July 03, 2015
اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم’’ تنو ویڈز منو ریٹرن‘‘22 مئی کو ریلیز کی گئی تھی فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی کوئین کنگنا رناوت کی فلم ''تنو ویڈز منو ریٹرن'' 2015 میں بھارتی فلم نگری کی 150 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بن گئی۔

بالی ووڈ کی کم ہی فلمیں کسی بڑے اسٹار کے بغیر باکس آفس پر بزنس کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں جو کہ کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم'' تنو ویڈزمنو ریٹرن''نے 150 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جب کہ فلم 2015 میں بالی ووڈ کی150 کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم'' تنو ویڈز منو ریٹرن''22 مئی کو ریلیز کی گئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔