کمپیوٹر مارکیٹس آگ بجھانے کے انتظامات سے متعلق درخواست پر نوٹس

حکومت صوبائی محتسب کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست پر جواب پیش نہ کرسکی.

حکومت صوبائی محتسب کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست پر جواب پیش نہ کرسکی. فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے ریگل ٹریڈ اسکوائر کی


6 بالائی منزلوں کی تعمیر میں قوانین کی خلاف ورزی، یونی پلازہ اور ناز پلازہ سمیت دیگر کمپیوٹر مارکیٹوں میں ہنگامی اخراج کا راستہ نہ ہونے سے متعلق دائر درخواست پر وزارت بلدیات، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر کو13نومبرکیلیے نوٹس جاری کردیے ہیں، رانا فیض الحسن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ریگل ٹریڈ اسکوائر کی تیسری سے آٹھویں منزل تک سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آرڈیننس1979کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے، 80فیصد دفاتر کو دکانوں اور گوداموں کی صورت دیدی گئی ہے۔

ناز پلازہ، یونی پلازہ اور کمپیوٹر کی دیگر مارکیٹوں میں بھی ہنگامی اخراج کا راستہ نہیں، مذکورہ مارکیٹوں کا سروے کرایا جائے اور ان عمارتوں میں آگ بجھانے کے آلات اور ہنگامی اخراج کا راستہ یقینی بنایا جائے، درخواست میں ریگل ٹریڈ اسکوائر کی انتظامیہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد مدعا علیہان کو نوٹس کرتے ہوئے 13نومبر تک سماعت ملتوی کردی،علاوہ ازیں حکومت تاحال صوبائی محتسب کی حیثیت سے اسد اشرف ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست پر کمنٹس پیش نہیں کرسکی، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے صوبائی محتسب اعلیٰ اسد اشرف ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف دائر درخواست پر حکومت کو دو ہفتے میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا
Load Next Story