کارکنان کی شہادت انتظامیہ کی ناکامی کا ثبوت ہےثروت اعجاز

کراچی میں چن چن کر غلامان رسول کی ٹارگٹ کلنگ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں، ثروت اعجاز.

کراچی میں چن چن کر غلامان رسول کی ٹارگٹ کلنگ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں، ثروت اعجاز. فوٹو : فائل

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ


کراچی میں چن چن کر غلامان رسول کی ٹارگٹ کلنگ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں، ہم ان اکابرین پاکستان کی اولادیں ہیں جنھوں نے اس نظریاتی مملکت کے حصول کیلیے جانی اور مالی قربانیاں پیش کیں، ہم گذشتہ کئی ماہ سے اپنے شہدا کی تدفین صبرو تحمل سے کررہے ہیں لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، کارکنوں کے جذبات کو زیادہ دیر تک دبائے رکھنا ہمارے بس میں نہیں ہوگا۔

حکومت عثمان قادری کے قاتلوں کو گرفتار کرے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیوکراچی کے جوائنٹ سیکٹر انچارج عثمان قادری کی شہادت کے بعد تنظیمی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ تواتر کے ساتھ محمد عباس قادری، آفتاب چشتی، حافظ عارف قادری اور مولانا سلیم عباس نقشبندی کی شہادت حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Load Next Story