ماڈل ایان علی کے خلاف چارج شیٹ تیار6جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی

ماڈل جیل میں روزے بھی رکھ رہی ہے اور خاتون قیدی کی مددسے تلاوت قرآن پاک بھی کرتی ہیں۔


Qaiser Sherazi July 04, 2015
ماڈل جیل میں روزے بھی رکھ رہی ہے اور خاتون قیدی کی مددسے تلاوت قرآن پاک بھی کرتی ہیں۔ فوٹو: فائل

کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی پر6 جولائی کو باقاعدہ فرد جرم عائدکی جائے گی ۔

ملزمہ کیخلاف تفتیشی ٹیم نے فرد جرم کی چارج شیٹ تیارکر لی جس میں ملزمہ کو5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرکی سمگلنگ کا ذمے دار قراردیاگیاہے۔ملزمہ کو اس کی وکلاء ٹیم نے بتایا ہے کہ وہ عیدالفطر سے قبل رہا نہیں ہوسکے گی۔

ماڈل نے اڈیالہ جیل میں عیدالفطر منانے کی تیاریاں شروع کردیں،عید الفطر سے قبل چھوٹے بھائی کو بھی بطور خاص ملاقات کیلیے جیل بلوایاہے،ماڈل جیل میں روزے بھی رکھ رہی ہے اور خاتون قیدی کی مددسے تلاوت قرآن پاک بھی کرتی ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔