تربت میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا

فرنٹئیر کور کی گاڑیاں میرانی ڈیم جارہی تھیں کہ ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس


ویب ڈیسک July 04, 2015
فرنٹئیر کور کی گاڑیاں میرانی ڈیم جارہی تھیں کہ ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس. فوٹو:فائل

گوگدان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب زور دار دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ تربت کے علاقے گوگدان سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم دھماکے میں فورسز کی گاڑیاں محفوظ رہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرنٹئیر کور کی گاڑیاں میرانی ڈیم جارہی تھیں کہ ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔