بھارتآئی ایس آئی کیلیے جاسوسی کا ا لزا م2 مسلمان گرفتار
سراج الدین اور ایوب نے بذریعہ ای میل آئی ایس آئی کو حساس معلومات دیں ،حکام کادعویٰ
بھارتی حکام نے پاکستانی خفیہ ایجنسی(آئی ایس آئی) کیلیے جاسوسی کرنے کے الزام میں دو مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔
پیر کو بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ڈیٹینشن آف کرائم برانچ کی جانب سے حراست میں لیے گئے دونوں نوجوانوں 22 سالہ سراج الدین فاخراوراس کے دوست 23سالہ محمد ایوب کاتعلق احمدآبادکے علاقے جمال پورسے ہے اوردونو ں طویل عرصے سے نگرانی میں تھے۔ فاخر فوجی دفاتر اورچھاونی میں انڈے سپلائی کرتاتھا ۔
حکام نے دعویٰ کیاکہ گزشتہ چارسال کے دوران ا ن نوجوانوں نے ای میل کے ذریعے آئی ایس آئی کو اہم فوجی نقشے اوردیگر حساس معلومات بھیجیں جس کیلیے آئی ایس آئی نے انھیں ویسٹرن یونین منی ٹرانسفرکے ذریعے ادائیگی کی۔ جوائنٹ کمشنرپولیس اے کے شرما نے کہاکہ مذکورہ دونوں نوجوانوں نے آئی ایس آئی سے اپنی خدمات پر ڈھائی لاکھ روپے وصول کیے۔