وزارت پانی وبجلی نے چیچو کی ملیاں پاور پراجیکٹ ختم کردیا

پراجیکٹ کی تعمیرپر اب تک 3 ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جب کہ سائٹ پرمشینری بھی موجود ہے۔


ویب ڈیسک July 04, 2015
پراجیکٹ کی تعمیرپر اب تک 3 ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جب کہ سائٹ پرمشینری بھی موجود ہے۔ فوٹو:فائل

وزارت پانی وبجلی نے 525 میگاواٹ کا چیچو کی ملیاں پاور پلانٹ پراجیکٹ ختم کردیا جب کہ پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے بھی پراجیکٹ ختم کرنے کی تصدیق کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے قریب 35 ارب کی لاگت سے 525 میگاواٹ کے لگنے والے چیچو کی ملیاں پاور پراجیکٹ پر 2008 میں کام شروع ہونا تھا جو مکمل نہ ہوسکا جب کہ پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے 3 ارب روپے بھی خرچ کئے جاچکے ہیں اور سائٹ پر مشینری بھی موجود ہے تاہم وزارت پانی و بجلی نے پراجیکٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کے قریب چیچو کی ملیاں پاور پراجیکٹ جس مقام پر زیرتعمیر تھا وہاں ٹرانسمیشن نظام پہلے سے موجود تھا جب کہ اس کے قریب پہلے سے چیچو کی ملیاں ہائیڈل پراجیکٹ بھی موجود ہے جس سے 4 سے 5 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کی تعمیر میں تاخیر کے باعث اس کی لاگت بڑھ چکی ہے جس کے باعث اسے بند کرنا پڑا جب کہ پراجیکٹ ناقابل عمل تھا اور کمپنی کے ذمے واجبات کی وصولی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |