رمضان پکوان میں پیش ہے صحت بخش کھجورکوکنٹ کے لڈو
کوکوپاوڈراورکھوپرے میں چینی یا چاشنی شامل نہ کریں ورنہ ساری کیلوریز اورمحنت پرپانی پھر سکتا ہے
روزہ پورا دن صبر سے گزرتا ہے لیکن عصر اور مغرب کے درمیان صبر کا امتحان بڑھ جاتا ہے جہاں نقاہت ،بھوک ، پیاس سب شدید ہونے لگتی ہے ایسے میں معدہ چاہتا ہے کہ افطار کا وقت جلد آئے اوردنیا کی ہرشے ہڑپ لی جائے لیکن ذرا ٹھہریں بہت زیادہ کھانا پینا اورجلدی مچانا آپ کی صحت کے لیے مضر ہے آج ہم آپ کو ایسی ڈش بتاتے ہیں جو میٹھی ہے اورصحت بخش بھی جس میں کیلوریزکی مناسب مقدار شامل ہے۔
اجزا:
گٹھلیاں نکلی ہوئی کھجوریں ۔۔۔10 عدد
کوکنٹ آئل ۔۔۔4 ٹیبل اسپون
کوکو پاوڈر۔۔۔۔3 ٹیبل اسپون
کرسپی رائس سیرل ۔۔۔ایک کپ
ترکیب :
دس کھجوریں لے کر انہیں ایک گھنٹے کے لیے تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں۔ اب ان میں 4 ٹیبل اسپون کوکنٹ آئل مکس کریں، ایک چمچ بھر کرکوکو پاوڈر ڈالیں اور اچھی طرح بلینڈ کریں، ایک کپ کرسپی سیرل اس میں شامل کریں اورہل کرتے جائیں اب ہاتھ سے بلینڈ کرکے 12 چھوٹی گیندیں / یا لڈو بنالیں ، اب 6 لڈووں کو کھوپرے میں اور 6 کو'کوکو پاوڈر' میں رول کرلیں اب ایک گھنٹے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیں اوراس کے بعد مزیدار کھجورکے لڈو سے مزے اڑائیں اورکوکوپاوڈراورکھوپرے میں چینی یا چاشنی شامل نہ کریں ورنہ ساری کیلوریز اورمحنت پرپانی پھر سکتا ہے۔
نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنے مکمل نام اور فون نمبر کے ساتھ web@express.com.pk پر ای میل کریں