کارکنوں کی گرفتاری پرآصف زرداری اورقائم علی شا ہ کا رویہ افسوسناک ہے الطاف حسین
ہمارے کارکنان کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک ہورہا ہے،رینجرز نے سندھ کو مقبوضہ صوبہ بنادیا، قائد ایم کیوایم
LONDON:
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہےکہ رینجرز نے پورے سندھ کو مقبوضہ صوبہ بنا دیا ہے اور ہمارے کارکنان کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے لیکن اس پر قائم علی شاہ اور آصف زرداری کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔
لندن سے جاری بیان کے مطابق ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کیا جس میں ان کی وزیراعلیٰ سندھ سے بات نہ ہوسکی جب کہ الطاف حسین کے دوبارہ فون کرنے پر بھی قائم علی شاہ ٹیلی فون پر نہیں آئے جس کے بعد قائد ایم کیوایم کی جانب سے 2 مرتبہ دبئی میں پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا گیا لیکن ان کی جانب سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پورا سندھ آگ میں جل رہاہے، رینجرز نے پورے سندھ کو مقبوضہ صوبہ بنادیا ہے، ہمارے کارکنان کے ساتھ جنگی قیدیوں کا سلوک کیا جارہا ہے لیکن اس پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور آصف زرداری کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور آصف زرداری کے رویئے سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں سندھ دھرتی اور اس کے باسیوں سے ذرہ برابر نہ تو کوئی محبت ہے اور نہ انہیں ان کے مستقبل کی کوئی فکر ہے۔