الطاف حسین کے بیان پر افسوس ہے قائم علی شاہ

میٹنگ چھوڑ کر الطاف حسین سے فون پر بات کی لیکن وہ بہت جذباتی تھے، وزیراعلی سندھ


ویب ڈیسک July 04, 2015
میٹنگ چھوڑ کر الطاف حسین سے فون پر بات کی لیکن وہ بہت جذباتی تھے، وزیراعلی سندھ. فوٹو:فائل

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا فون آیا تھا لیکن وہ بہت جذباتی تھے اس لئے بات نہ ہوسکی تاہم ان کے بیان پر افسوس ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ الطاف حسین کے ساتھ عزت کا تعلق رکھا ہے اس لئے میٹنگ چھوڑ کر الطاف حسین سے فون پر بات کی لیکن وہ بہت جذباتی تھے اس لئے انہوں نے بات کرتے کرتے خود ہی فون کاٹ دیا تاہم انہوں نے جو سندھ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور مجھ سے متعلق جو بیان دیا ہے اس سے افسوس ہوا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے بیان دیا تھا کہ آصف زرداری اور قائم علی شاہ کو سندھ کے باسیوں سے ذرا برابر بھی محبت نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ کارکنان کی گرفتاریوں پر ان کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں