غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری چیلنج

اکبر بگٹی قتل کیس میں میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی بنیاد پر حاضری سے استثنٰی دیا جائے، پرویز مشرف کا موقف


ویب ڈیسک July 04, 2015
قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے فوٹو: فائل

سابق صدر پرویزمشرف نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں ماتحت عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجراء کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

پرویز مشرف کی جانب سےاسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کوئٹہ کی خصوصی عدالت کی ہدایت پر بننے والے میڈیکل بورڈ نے ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں سفر کرنے سے منع کیا اور اسی بنیاد پر خصوصی عدالت نے انہیں حاضری سے استثنٰی دیا ہے۔ اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے مذکورہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے باوجود ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ماتحت عدلیہ کےاحکامات کو کالعدم اور درخواست گزار کو مذکورہ مقدمے میں حاضری سے مستقل استثنٰی دیا جائے۔

واضح رہے کہ قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے 19 جون کو پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |