روس نے بھارت کو بھرپور دفاعی تعاون کی یقین دہانی کرا دی نئی دہلی کے دشمنوں کو ہتھیار فراہم نہیں کرینگے رو?

بھارت کوہتھیاروں کی فراہمی میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں،جنگی ٹینکوں کی تیاری میں تعاون کیلیے تیارہیں،نائب روسی وزیراعظم.

بھارت کوہتھیاروں کی فراہمی میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں،جنگی ٹینکوں کی تیاری میں تعاون کیلیے تیارہیں،نائب روسی وزیراعظم. فوٹو: فائل

روس نے بھارت کے ساتھ دفاعی تعاون کے فروغ کا عزم کرتے ہوئے نئی دہلی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ماسکو اس کے دشمنوں کو کبھی بھی مسلح نہیں کرے گا۔


روس بھارت کو ہتھیاروں کی فراہمی میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات کے ذریعے بھارت کیلیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کریں گے ۔ پیر کو بھارت کے دورے پر آئے ہوئے روس کے نائب وزیراعظم دمتری روگوزین نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اس بارے میں بھرپور اعتماد ہونا چاہیے کہ ہم اس کے دشمنوں کے ساتھ کبھی بھی کوئی معاہدہ نہیں کریں گے اور انھیں کبھی بھی ہتھیار فراہم نہیں کریں گے۔

تاہم انھوں نے کہا کہ روس بھارت کو ہتھیاروں کی فراہمی میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات کے ذریعے بھارت کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ٹرانسپورٹ طیاروں کی تیاری جنگی ٹینکوں کی تیاری کے حوالے سے تعاون کیلیے تیار ہیں۔
Load Next Story