یورپی یونین نے ایران پر مزید پابندیاں لگانے پر اتفاق کر لیا

بینکنگ، شپنگ اور انڈسٹری کے شعبوںمیں پابندیاں مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔


APP October 16, 2012
یورپی یونین نے ایران پر دبائو بڑھانے کیلئے مزید پابندیاں لگانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ فوٹو: فائل

یورپی یونین نے ایران پر دبائو بڑھانے کیلئے مزید پابندیاں لگانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

پیر کو یورپی یونین ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس لگزم برگ میں ہوا جس میں ایران پر مزید پابندیوں کیلئے بحث کی گئی۔ یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر بینکنگ شعبے، شپنگ اور انڈسٹری کے شعبوںمیں پابندیاں مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ایران پر مالی دبائو بڑھانے کیلئے مذکورہ شعبوں کے علاوہ دیگر شعبوں میں مزید پابندیاں بھی لگائی جائیں گی۔ یورپی یونین کے 27 ممبر ممالک نے فیصلوں پر اتفاق کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |