کے الیکٹرک کو صرف ہمدردی کے طور پر بجلی دے رہے ہیں عابد شیر علی

کراچی میں رہنے والے بھی انسان ہیں کوئی افریقی نہیں، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی


ویب ڈیسک July 04, 2015
2016 کے آخر تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت ٹرانسمیشن سسٹم کوبھی بہتر کرلیں گے، عابد شیر علی، فوٹو:فائل

MADISON, WISCONSIN, USA: وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ کراچی میں بسنے والے بھی پاکستانی ہیں اسی لیے کے الیکڑک کو ہمدردی کے طور پر بجلی دے رہے ہیں۔

لاہور کے واپڈا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ملک میں اربوں روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے جس کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں 3 ماہ کے دوران اربوں روپے جیبوں سے نکال کر قومی خزانے میں لائیں گے اور اس کےلیے اداروں کے سربراہان کو بااختیار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے نیلم جہلم منصوبہ میں اربوں کی کرپشن کی اور نندی پور سمیت بہت سے جنازے ہمارے گلے میں ڈال گئی جسے ہم نے درست کرنا ہے تاہم 2016 کے آخر تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت ٹرانسمیشن سسٹم کوبھی بہتر کرلیں گے۔

عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ سکھر میں 320 فیڈر ایسے ہیں جو 60 سے 100 فیصد لاسز پر چل رہے ہیں جس سے ماہانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے جب کہ سندھ کے ذمہ اب بھی 21 ارب روپے کے واجبات ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک صرف ڈھائی ارب روپے ادا کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بسنے والے بھی پاکستانی ہیں اسی لیے کے الیکڑک کو ہمدری کے طور پر بجلی دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔