رمضان کے دوسرے عشرے میں مہنگائی030فیصدبڑھ گئی

بیورو شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 18اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہوا


Business Desk July 05, 2015
پیاز،آلو،دال مونگ، مسور،ماش اور سرخ مرچ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، بیورو شماریات فوٹو : فائل فوٹو : فائل

KARACHI: ملک میں گزشتہ ہفتے یعنی رمضان کے دوسرے عشرے میں حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.30 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر0.14 فیصد کا اضافہ ہوا۔

پاکستان بیوروشماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والے افراد کے لیے حساس قیمتوں کے اشاریے پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.23 فیصد، 12ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کے لیے 0.26 فیصد، 18 ہزار روپے ماہانہ آمدن والوں کے لیے 0.29 فیصد، 35 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے 0.31 فیصد اور 35ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.32 فیصد کا اضافہ ہوا۔

بیورو شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 18اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہوا جن میں زندہ برائلر فارمی مرغی کی قیمت6.57 فیصد کے اضافے سے 181.61 روپے فی کلوگرام، ٹماٹر کی قیمت 3.61 فیصد کے اضافے سے 53.93 روپے فی کلوگرام، کیلے1.75فیصد کے اضافے سے 104.31 روپے فی درجن، انڈے1.37 فیصد کے اضافے سے 85.09 روپے فی درجن، چینی 1.07 فیصد بڑھ کر 65.42 روپے فی کلوگرام، دال چنا 0.87 فیصد کے اضافے سے 102.18 روپے فی کلوگرام،

گڑ 0.73 فیصد کے اضافے سے 91.22 روپے فی کلوگرام، نمک کھلا (لاہوری)0.49 فیصد کے اضافے سے 10.29 روپے فی کلوگرام، آٹا 0.36 فیصد کے اضافے سے 377.80 روپے فی 10کلوگرام، ایل پی جی (گھریلو) سلنڈر0.33 فیصد کے اضافے سے 1074.59 روپے فی 11کلوگرام، گندم 0.25 فیصد کے اضافے سے 327.85 روپے فی 10کلوگرام، چائے کی پتی 0.20 فیصد کے اضافے سے155.08 روپے فی200گرام، خشک دودھ 0.17فیصد بڑھ کر 356.47 روپے فی 400گرام، نہانے کا صابن 0.16 فیصد کے اضافے سے 36.47 روپے فی عدد، سرسوں کا تیل 0.08فیصد بڑھ کر 178.70 روپے فی کلوگرام، گائے کاہڈی والا گوشت 0.05فیصد کے اضافے سے 305.20 روپے فی کلوگرام اور لہسن0.02فیصد کے اضافے سے 143.67 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔

اس کے علاوہ سگریٹ کی قیمت بھی بڑھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے صرف6اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ہوئی جن میں پیاز کی قیمت 4.22 فیصد کی کمی سے 43.11 روپے فی کلوگرام، آلو1.58 فیصد کی کمی سے 26.71 روپے فی کلوگرام، دال مونگ0.52 فیصد کمی سے 166.76 روپے فی کلوگرام، دال مسور 0.20 فیصد کی کمی سے 142.14 روپے فی کلوگرام، دال ماش0.16 فیصد کمی سے 183.51 روپے فی کلوگرام اور سرخ مرچ پسی ہوئی (کھلی) کی قیمت 0.06فیصد کمی سے 270.02 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے چاول، تازہ دودھ، دہی، سادہ بریڈ سمیت 29اشیا کی قیمتوں برقرار رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔