بھارت میں دیہی گھرانوں کی ماہانہ آمدنی 80 ڈالر سے بھی کم

بھارت میں صرف 25 فیصد دیہی گھرانوں کی آمدنی 5 ہزار روپے ماہانہ سے زیادہ ہے، سرکاری سروے


AFP July 05, 2015
9.68فیصد بھارتی دیہی گھرانے ایسے ہیں جن کا کوئی ممبر باقاعدہ تنخواہ دار ملازم ہے فوٹو: فائل

KARACHI: بھارت کے دیہات میں مقیم بیشتر گھرانوں کا روزگار زراعت پر چل رہاہے تاہم مجموعی دیہی آبادی میں سے تین چوتھائی گھرانوں کی ماہانہ آمدنی 80 ڈالر یعنی 5 ہزار روپے سے بھی کم ہے جبکہ صرف 25 فیصد گھرانوں کی آمدنی 5ہزار روپے ماہانہ سے زیادہ ہے۔

بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلے نے پریس کانفرنس کے دوران سرکاری سروے کے نتائج پیش کرتے ہوئے کہا کہ صرف 9.68فیصد بھارتی دیہی گھرانے ایسے ہیں جن کا کوئی ممبر باقاعدہ تنخواہ دار ملازم ہے۔ 68 فیصد دیہی گھرانوں میں کوئی ایک موبائل فون ڈیوائس ہے جبکہ صرف 11 فیصد دیہی گھرانوں کے پاس فریج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں مختلف طبقات کی ترقی کا اندازہ ہوگا اور مستقبل کی پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔

پچھلی بھارتی حکومت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسی عرصے میں بھارت میں اوسط ماہانہ آمدنی 5ہزار130روپے ماہانہ تھی۔ یورو مانیٹر کے گزشتہ سال کے سروے کے مطابق بھارت بھر میں 27فیصد گھرانوں کے پاس فریج ہے جبکہ ایشیا میں یہ اوسط 65فیصد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں