اوول ٹیسٹ انگلش اسکواڈ میں بوپارا اور اونین کی واپسی
بھارتی نژاد بیٹسمین کاایک سالہ انتظار ختم، اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن بھی منتخب
انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے 13رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، اوول میں شیڈول مقابلے کیلیے 5 فاسٹ بولرز کو منتخب کیا گیا ہے، روی بوپارا کا ایک سالہ انتظار ختم ہوگیا، آرام پر جانے والے اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن بھی واپس لوٹے آئے، گراہم اونینز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے 19 جولائی سے جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول اوول ٹیسٹ کیلیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، حسب توقع فاسٹ بولنگ آل رائونڈر روی بوپارا کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا ایک سالہ انتظار ختم ہوگیا ہے، انھوں نے آخری پانچ روزہ میچ بھارت کے خلاف گذشتہ برس اگست میں کھیلا تھا، ان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز میں واپسی متوقع تھی مگر وہ کائونٹی میچ میں کولہے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے جونی بیئراسٹو کو منتخب کیا گیا تھا مگر وہ صلاحیتیں ثابت کرنے میں ناکام رہے،
روی بوپارا کے انتخاب کی بڑی وجہ نمبر 6 پر ان کی بیٹنگ ہے، چیف سلیکٹر جیف ملر کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کے آغاز پر انجری سے دوچار ہونے کے باوجود روی بوپارا نے ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ واپس پانے کیلیے کافی محنت کی ہے، جونی بیئراسٹو کا ایک ہی سیریز سے ٹیسٹ کیریئر ختم نہیں ہوگیا وہ اچھی کارکردگی سے واپس آسکتے ہیں۔
انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ کیلیے اعلان کردہ اسکواڈ میں پانچ فاسٹ بولرز شامل کیے ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف بارش سے متاثرہ تیسرے میچ میں شامل گراہم اونینز اور اسٹیون فن کو نئی سیریز کے ابتدائی میچ کیلیے بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ اس مقابلے میں آرام پر بھیجے جانے والے فرسٹ چوائس فاسٹ بولرز اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان اسٹروس، الیسٹر کک، جوناتھن ٹروٹ، کیون پیٹرسن، ای ین بیل، روی بوپارا، میٹ پرائر، اسٹورٹ براڈ، ٹم بریسنن، گریم سوان، جیمز اینڈرسن، اسٹیون فن اورگراہم اونینز شامل ہیں۔