ملک میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے درست کرنے میں وقت لگے گا چوہدری نثار

سابق ویراعظم نے صرف اعلانات کیے، موجودہ حکومت نے اربوں کے منصوبے شروع کردیے


Numaindgan Express July 05, 2015
علاقے کے عوام، میڈیا اور تاجروں کی مشاورت سے عوام دوست پولیسنگ کے فروغ اورروایتی تھانہ کلچرکے خاتمے کیلیے ایک موثراورفعال کمیٹی بنائیں گے، چوہدری نثار۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ ماضی میں کلر سیداں کو نظراندازکیاگیا، سابق ادوارکے وزیراعظم نے صرف اعلانات کیے اورایک انچ روڈبھی کئی برسوں میں تعمیر نہیں کراسکے۔

موجودہ حکومت نے صرف ایک برس میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کاآغازکیا اوراب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کاجدید تحفہ یہاں کے عوام کودینے جارہے ہیں اور عید کے بعد10 نئے ترقیاتی منصوبوں کااعلان کریں گے، ملک کاآوے کاآواہی بگڑاہواہے، درست کرنے میں وقت لگے گا۔ ہفتے کو کلرسیداں میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے صفائی کے منصوبے کے آغازکے موقع پرمنعقدہ تقریب اوربریفنگ کے دوران وزیر داخلہ نے کہاکہ کلر سیداں کے عوام پیارکرنے والے لوگ ہیں اس لیے ان کے ساتھ وفاداری نبھارہا ہوں۔

eلاقے کے عوام، میڈیا اور تاجروں کی مشاورت سے عوام دوست پولیسنگ کے فروغ اورروایتی تھانہ کلچرکے خاتمے کیلیے ایک موثراورفعال کمیٹی بنائیں گے،کلرسیداں کو مثالی شہر بنادیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کوراولپنڈی سالڈویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرعرفان احمد قریشی نے گوجر خان، ٹیکسلا، واہ، راولپنڈی سٹی اورکلرسیداں میں سالڈویسٹ منیجمنٹ پروجیکٹ کے تحت کچرے کو سائنسی بنیادوںپرتلف کرنے اورمکینیکل سویپرکے ذریعے صفائی کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ آئندہ 2ہفتوں میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے نظام کومکمل نافذ العمل اورموثربنایاجائے ۔ انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ اپنے گھر،گلی محلے اورشہرکی صفائی میں عملے کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔

وزیرداخلہ نے اعلان کیا کہ عید بعد کلر سیداں کے عوام کے لیے 10 ترقیاتی منصوبے لے کرآ رہا ہوں چوہدری نثار نے لوگوں کے مسائل بھی سنے اورعوامی مسائل کے حل کے لیے ہر یونین کونسل کی سطح پرکمیٹیاں بھی تشکیل دینے کااعلان کیا۔ اہل علاقہ نے اس جدید سہولت کے آغازپروفاقی وزیرکاشکریہ ادا کیا۔ نامہ نگارکے مطابق چوہدری نثار نے کہاکہ اربوں کی مشینری لگ چکی، بجلی کی پروڈکشن میںوقت لگے گا، آئندہ ہماراالیکشن سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کے ساتھ بھی ہوگا۔

لیگی کارکنوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثارنے کہاکہ جب بھی ووٹ دینے کی باری آئے تواتنااحساس ضرورکرناکہ آپ کے نمائندے کااہم ترین وزارت میں بے پناہ مصروفیات کے باوجوداپنادل حلقے کے ترقیاتی کاموں اورعوام کی بہتری میں اٹکارہتاہے۔ انھوں نے کہا کہ میرااقتداراپنے خاندان پرنہیں بلکہ عوام پرخرچ ہوگا اورآئندہ 3 سال میں ہر یونین کونسل کے ہرقصبے اور محلے تک میری خدمت کے نشانات دکھائی دیں گے۔ انھوں نے تسلیم کیاکہ پولیس کے معاملات درست نہیں کیے جاسکے اس کے لیے آپ کی مددکی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے عندیہ دیاکہ کلرسیداں راجا بازارتک چلنے والی ایئرکنڈیشنڈبسوں کی تعدادمیں اضافہ کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں