کسی سینیٹرزسے تحقیقات کے لیے چیئرمین سینیٹ کی منظوری لازمی

اگر کمیٹی نام کی پندرہ روز میں منظوری دینے میں ناکام ہو جاتی ہے تو پھر اس نا م کی خود بخود منظوری ہوجائیگی

اگر کمیٹی نام کی پندرہ روز میں منظوری دینے میں ناکام ہو جاتی ہے تو پھر اس نا م کی خود بخود منظوری ہوجائیگی۔ فوٹو:فائل

GILGIT:
حکومت کی جانب سے سینٹ کے قواعد میں ترمیم تیار کر لی گئی ، کسی بھی ایجنسی ، کمیشن ، اتھارٹی، ادارے یا کسی اور کی جانب سے تحقیقات کیلئے طلب کرنے سے قبل چیئرمین سینٹ کو آگاہ کرناہوگا۔


چیئرمین سینٹ کو کسی بورڈ ،کونسل یادوسرے ادارے میں بطورممبر نامزدگی کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے منظوری لیناہوگی۔ تفصیلا ت کے مطابق سینٹ کی جانب سے سینٹ کے قواعد میں ترامیم تیار کی گئی ہیں جن کی پیر کو سینٹ کے اجلاس میں منظوری لی جائیگی ۔

ان ترامیم کے تحت چیئرمین سینٹ کی جانب سے مختلف انتظامی بورڈ ، کونسل یا کسی بھی ادارے کیلئے سینٹر ز کی نامزد گی سے قبل متعلقہ قائمہ کمیٹی سے منظوری لی جائیگی، اگر کمیٹی کسی نام کو مستر د کر دیتی ہے تو چیئرمین دوسرانام دینگے ،اگر کمیٹی نام کی پندرہ روز میں منظوری دینے میں ناکام ہو جاتی ہے تو پھر اس نا م کی خود بخود منظوری ہوجائیگی ۔
Load Next Story