ایس پی پشاور خورشید خان پولیس کی غفلت سے شہید ہوئے
شدت پسندوں کے فرارکی غلط اطلاع پرچوکی پہنچے توشرپسندوں نے فائرنگ کردی
پشاور پولیس کا بہادر ایس پی خورشید خان مقامی پولیس کی غفلت کے باعث شہید ہوا جبکہ ان کی لاش چوکی سے لانے کیلیے سی سی پی او کو خود جانا پڑا۔
ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے رات آٹھ بجے کے قریب چوکی پر حملہ کیا تاہم ایف سی اور پولیس اہلکار چوکی سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور شرپسندوں نے چوکی پر قبضہ کیا اور تقریباً دو گھنٹے تک وہاں موجود رہے۔مقامی پولیس نے ایس پی اور دیگر پولیس افسران کو اطلاع دی کہ شرپسند فرار ہوگئے ہیں جس پر شہید ایس پی رات 10بجے کے قریب متاثرہ چوکی پہنچے تو مقامی پولیس غائب تھی اور دروازہ اندر سے بند تھا جب خورشید خان نے اپنی شناخت کرائی تو شرپسندوں نے دروازہ کھولا اور فوراً فائرنگ کردی۔
جس سے ان کے دو گن مین عنایت الرحمٰن،محمد یار آفریدی اور دو ایف سی اہلکار حکم خان اور ایک نامعلوم شخص موقع پر شہید ہوگئے،طالبان نے موبائل کے ذریعے پشاور پولیس کو اطلاع دی کہ اپنے ساتھیوں کی سربریدہ لاشیں لے جائو۔ شہید ایس پی خورشیدخان سمیت پانچ پولیس جوانوںکی نمازجنازہ پولیس لائنز پشاورمیں اداکی گئی جس میں وزیر اعلیٰ امیرحیدر خان ہوتی،سپیکر کرامت اللہ چغرمٹی،وزاء ،آئی جی پولیس اور کمانڈنٹ ایف سی عبدالمجیدمروت اور ورثاء نے شرکت کی۔ میتوںکو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔