چلی نے ارجنٹائن کو ہرا کر کوپا امریکا فٹ بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

چلی نے ارجنٹائن کو پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے ٹائٹل اپنے نام کیا

چلی نے پہلی مرتبہ کوپا امریکہ کپ جیتا ہے فوٹو: اے ایف پی

چلی نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کوپا امریکا فٹبال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

چلی کے شہر سان تیانگو میں کوپا امریکا فٹبال کپ کے فائنل میں چلی اور ارجنٹائن نے ایک دوسرے کے خلاف جانب جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ میچ کے دوران چلی کے 5 جب کہ ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کو ییلو کارڈ دکھائے گئے۔


کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے متعدد موقعے ملے تاہم کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے اضافی وقت دیا گیا لیکن اس میں میں بھی کوئی گول نہ ہوسکا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پنلٹی شوٹ آؤٹ میں ارجنٹائن کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی ہی واحد گول کر سکے جب کہ چلی کے کھلاڑیوں نے 4 گول کئے۔

واضح رہے کہ چلی نے 1916 میں پہلی مرتبہ کوپا امریکا فٹبال کپ میں حصہ لیا تھا تاہم اس نے پہلی مرتبہ یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ہے جب کہ ارجنٹائن گزشتہ 22 سال سے کوئی بھی اہم ٹائٹل اپنے نام کرنے میں ناکام رہا ہے۔
Load Next Story