ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز فنی تعلیم کے فروغ میں پوشیدہ ہے شہباز شریف

آئندہ 3 برسوں میں 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کا ہدف ہرقیمت پر حاصل کریں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک July 05, 2015
نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر نے کے لئے وسائل کی فراہمی سود مند سرمایہ کاری ہے،شہباز شریف:فوٹو؛ایکسپریس نیوز

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز فنی تعلیم کے فروغ میں مضمر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہورمیں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں فنی تعلیم کے فروغ ، ہنرمند افرادی قوت کی تیاری اورفنی تعلیم کے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلی پنجاب کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کا راز فنی تعلیم کے فروغ میں مضمر ہے، فنی تعلیم کو فروغ دے کرملک سے غربت اوربے روزگاری جیسے مسائل پرقابو پایا جاسکتا ہے۔ پنجاب حکومت نے فنی تعلیم کے فروغ کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اپنایا ہے جس سے خاطرخواہ نتائج حاصل ہوں گے،آئندہ 3 برسوں میں 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کا ہدف ہرقیمت پر حاصل کریں گے، فنی تعلیم کے اداروں کومربوط اندازمیں کام کرکے نتائج دینا ہوں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لئے وسائل کی فراہمی سود مند سرمایہ کاری ہے، مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں آنے دیں گے۔ صوبائی حکومت اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو ہنر مند بنا چکی ہے تاہم اس کا دائرہ بھی صوبے کے تمام اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں