اسلام آباد میں غیرمعیاری کھانے سے سویٹ ہوم کے 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر

بچوں کی طبیعت غیرمعیاری کھانا کھانے سے فوڈ پوائزنگ کے باعث خراب ہوئی، ڈاکٹرز

بچوں کی طبیعت غیرمعیاری کھانا کھانے سے فوڈ پوائزنگ کے باعث خراب ہوئی، ڈاکٹرز. فوٹو:فائل

غیرمعیاری کھانا کھانے سے مقامی سویٹ ہوم کے 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے مقامی سویٹ ہوم میں غیرمعیاری کھانے کھانے سے 150 بچوں کو حالت بگڑنے پر پمز اسپتال لایا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی طبیعت غیرمعیاری کھانا کھانے سے فوڈ پوائزنگ کے باعث خراب ہوئی جن کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں تاہم اسپتال لائے گئے بچوں میں سے بیشتر کی حالت ٹھیک ہے جن میں 45 بچوں کی طبیعت خراب ہے جنہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا جائے گا۔

دوسری جانب سویٹ ہوم کے ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ کا کہنا ہے کہ بچوں نے ناشتے میں ڈبل روٹی کھائی تھی جس کے بعد اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی جب کہ سویٹ ہوم میں 400 بچوں میں جن میں سے 250 کو کچھ نہیں ہوا اور ناشتہ کرنے والے 150 بچوں کی حالت خراب ہوئی۔
Load Next Story