بالی ووڈ سے 4 فلموں کی پیشکش ہوئی ہے نیلم منیر

بالی ووڈ کے ایک پروڈیوسر نے ایک فلم کا اسکرپٹ بھی بھیجا ہےجس کا جائزہ لے رہی ہوں، نیلم منیر


ویب ڈیسک July 05, 2015
اداکاری میری مجبوری نہیں شوق ہے اسی لئے جو پراجیکٹ اچھا لگتا ہے وہی کرتی ہیں، ، نیلم منیر فوٹو: فائل

معروف ماڈل اور اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ انہیں با لی ووڈ سے 4 فلموں کی پیشکش ہوئی ہے جن میں ایک فلم کا اسکرپٹ بھی ان کے پاس آچکا ہےجس کا وہ جائزہ لے رہی ہیں۔

ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ اداکاری ان کی مجبوری نہیں بلکہ شوق ہے اور اسی لئے جو پراجیکٹ اچھا لگتا ہے وہی کرتی ہیں۔ پہلے ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا جاتا تھا لیکن اب سب ان سے فلم میں کام کرنے سے متعلق پوچھتے ہیں، فلم میں کام کرنے کے لئے انہیں کئی پیشکشیں ہوئیں مگر ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا اسکرپٹ نہیں تھا جسے پڑھ کر وہ ہاں کردیتیں۔ بالی ووڈ سے بھی ان سے رابطہ کیا گیا ہے، جن میں سے ایک پروڈیوسر نے انہیں فلم کا اسکرپٹ بھی بھجوایا ہے جسے وہ پڑھ رہی ہیں۔

نیلم منیر کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ بے شک ایک بڑی فلم انڈسٹری ہے، جہاں ہر کوئی نام بنانا چاہتا ہے، جو لوگ اس وقت وہاں کام کررہے ہیں، وہ ان کے لئے نیک خواہشات رکھتی ہوں لیکن جہاں تک ان کا تعلق ہے تو ان کے لئے سب سے اہم کہانی اور کردارہے، انہوں نے کہا کہ وہ اسٹار فوبیا کا بالکل شکار نہیں،اس لئے ان کے مقابل جو کوئی بھی ہو انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پاکستان میں اب سیاسی جماعتیں بھی فلمیں بنارہی ہیں جن میں سے ایک نے اپنی فلم کے لئے ان سے رابطہ بھی کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔