کراچی میں جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران کی فہرست جاری

صوبائی وزیرداخلہ نے رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سلطان خواجہ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

اے ایس آئی اورکانسٹیبلزمنشیات فروشوں کی سرپرستی اوربھتہ وصولی سمیت دیگرجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں،رپورٹ۔ فوٹو : فائل

SUKKUR:
اسپیشل برانچ نے شہرقائد میں جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران کی فہرست جاری کردی جب کہ صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سلطان خواجہ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل برانچ نے منشیات فروشوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے سمیت دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق اے ایس آئی امجد اقبال سپرمارکیٹ تھانےکی حدود میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتا ہے جب کہ اے ایس آئی ظہور ناظم آباد میں منشیات فروشوں سے رشوت لیتا ہے اور اےآیس آئی طارق بھٹی شریف آباد اور کانسٹیبل نورمحمد کھوکھرا پار سے بیٹ جمع کرتا ہے۔


رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل طارق اور کانسٹیبل اختر پی آئی بی کالونی میں منشیات فرشوں کی سرپرستی کرتا ہے، کانسٹیبل مقصود خواجہ اجمیر نگری سے منشیات فروشوں سے بھتا لیتا ہے جب کہ کانسٹیبل وسیم قریشی عزیزآباد اور کانسٹیبل اصغرعزیز بھٹی تھانےمیں منشیات فروشوں سے پیسےلیتاہے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اسپیشل برانچ کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سلطان خواجہ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی جو 5 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

https://www.dailymotion.com/video/x2wrqg0_karachi-police_news
Load Next Story