پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کا بڑا آپریشن کریں گے عابد شیرعلی

اس جھوٹے اور مکار شخص نے پاکستان میں طوفان بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھایا، وزیر مملکت پانی و بجلی


ویب ڈیسک July 05, 2015
کراچی کے لوگوں کو بے مدد گار نہیں چھوڑا جائے گا، عابد شیرعلی فوٹو:فائل

وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کہتے ہیں کہ عمران خان کو دماغ کے باقاعدہ علاج کی ضرورت ہے اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ان کا بڑا آپریشن کریں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے آپ کو بڑا پارسا کہتے ہیں، ان کے جھوٹ کو گنوائے جائیں تو سارا دن اور رات گزر جائے گی،وہ قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں، اس جھوٹے اور مکار شخص نے پاکستان میں طوفان بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھایا، اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان کے کزن کو ہدایت دے دی ہے اب دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی ہدایت دے، انہوں نے 35 پنکچروں کا جھوٹ عوام سے بولا لیکن جوڈیشل کمیشن میں ایک بھی بات کا ثبوت پیش نہیں کیا۔ انہیں پورے پاکستان میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، اس جھوٹے شخص کو نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو باقاعدہ علاج کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے، بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کا بڑا آپریشن کریں گے۔

عابد شیرعلی نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو بے مدد گار نہیں چھوڑا جائے گا، کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہلاکتیں اور بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں، کے ایکٹرک پر مختلف اداروں کے 124 ارب روپے واجب الادا ہیں، حکومتی ٹیم نے انہیں قانون چارہ جوئی کے لیے نوٹس بھی بھیجا ہے تاہم اس سلسلے میں تمام اقدامات نیپرا کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں