دھاندلی کے الزامات اورعمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا پرویز رشید

رمضان المبارک کے مہینے میں خان صاحب کو جھوٹ سے پرہیز کرنا چاہئے، سینیٹر پرویز رشید


ویب ڈیسک July 05, 2015
جھوٹا ثابت ہونے پر بھی عمران خان کو شرم محسوس نہیں ہوئی، سینیٹر پرویز رشید فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جھوٹا ثابت ہونے پر بھی عمران خان کو شرم محسوس نہیں ہوئی جب کہ ان کا اصل چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے الزامات اور عمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا تاہم اب بھی جھوٹا ثابت ہونے پرعمران خان کو شرم محسوس نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھاکہ کم از کم رمضان المبارک کے مہینے میں عمران خان کو جھوٹ سے پرہیز کرنا چاہئے جب کہ لوگ اب ان کو الزام خان کے نام سے جاننے لگے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں