عمران خان ایم کیوایم کی فکر کے بجائے اپنی جماعت کے اختلافات پرتوجہ دیں رابطہ کمیٹی

پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان کس کی فنڈنگ پر سیاست کر رہے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم


ویب ڈیسک July 05, 2015
بی بی سی کے خلاف عدالت جانا ہے یا نہیں یہ ایم کیوایم کا مسئلہ ہے، رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل 

عمران خان کے بی بی سی کے خلاف عدالت جانے کے بیان پر متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ا پنے درعمل میں کہا ہے کہ عمران خان ایم کیو ایم کی فکر میں دبلا ہونے کے بجائے اپنی جماعت کے اندرونی اختلافات پر توجہ دیں۔

رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی کے خلاف عدالت جانا ہے یا نہیں یہ ایم کیوایم کا مسئلہ ہے، عمران خان اس فکر میں دبلے نہ ہوں بلکہ اپنی پارٹی کے اندرونی اختلافات پر توجہ دیں، پوری قوم جانتی ہے کہ الطاف حسین پر الزام لگانے والے عمران خان کس کی فنڈنگ پر سیاست کر رہے ہیں۔

رابطہ کمیٹی کے مطابق سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کے قائد الطاف حسین پر الزام تراشی ناقابل برداشت ہے، عمران خان کی کھیل کے میدان سے سیاست تک پوری زندگی الزام تراشی سے عبارت ہے،عمران خان کو اہالیانِ کرا چی صرف پیسہ جمع کرنے اور الیکشن لڑنے کے وقت یاد آتے ہیں، کیا عمران خان نے کبھی کراچی کے شہریوں کے مسائل جاننے اور ان کے زخموں پر نمک رکھنے کی کوشش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں