انسداد پولیومہم کا افتتاحپاکستان کومرض سے پاک کرینگے زرداری

مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے بچوںکو حفاظتی ویکسین،وٹامن اے کے قطرے پلائے جا ئینگے


Numainda Express October 16, 2012
فوٹو : اے پی پی

ملک بھر میںتین روزہ قومی انسداد پولیومہم پیرکوشروع ہوگئی ہے ،مہم کا افتتاح صدرآصف علی زرداری نے بچوں کوپولیو بچائوکے قطرے پلا کرکیا،مہم کے دوران ملک بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوںکو پولیوسے بچائو کی حفاظتی ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

مہم کیلئے ہزاروں موبائل، فکسڈ و ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیںتشکیل دی گئیں جوایریا انچارجز اور زونل سپر وائزرز کی زیر نگرانی گھر گھر جا نے کے علاوہ اہم پبلک مقامات ، ویگن و بس سٹینڈز ، ریلوے سٹیشن ، ایئر پورٹ وغیرہ پر بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلا رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صدر صد ر آصف علی زرداری نے کہا ہے حکومت نے پاکستان کو پولیو سے پاک کرینگے،پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کی مہم بینظیر بھٹوشہید نے 1994 ء میں شروع کی تھی جسکے نتیجے میں اسکے مریضوں کی تعداد بڑی حد تک کم ہوئی۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اب بھی ملک میں پولیو کامرض موجود ہے،ہمیں چاہیے کہ ملک میں پولیو کی ویکسین بنائیں،پاکستان اورچین نے ویکسین تیارکرنے میںتعاون کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کیے ہیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرکی پولیوکی نگران کمیٹی کی چیئرپرسن عذرا افضل نے کہا کہ ضلعی سطح پر پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کی مہم کی بہترنگرانی کیلئے پولیوکنٹرول کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں