متنازع ٹیکس پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے ہڑتال کی دھمکی دیدی

ہمارا منافع عائد شدہ ٹیکس سے بھی کم ہے، حکومت ظالمانہ فیصلہ واپس لے، عرفان کھوکھر

ہمارا منافع عائد شدہ ٹیکس سے بھی کم ہے لہذا حکومت ظالمانہ فیصلہ واپس لے، عرفان کھوکھر۔ فوٹو: فائل

NEW YORK:
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کے بینکنگ ٹرانزیکشن پر ظالمانہ ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔


مہنگائی کے اس دور میںہم گیس ڈسٹری بیوٹرز اگر ایک لاکھ روپے پر 600روپے کی کٹوتی کروا دیں گے تو اپنے بچوں کو روٹی کیسے کھلائیں گے۔ ہمارا منافع ٹیکس کٹوتی کی رقم سے بھی کم ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ عامر، صدر میاں لیاقت، جنرل سیکریٹری رانا ارشد اہم عہدیداران مقدر رضا، عتیق خان، اسلم خان، امان اللہ سمیت ممبران نے حکومتی ناجائز ٹیکس وصولی کی مخالفت کا اعلان کر تے ہوئے 6 جولائی کواہم ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس کی صدارت صدر میاں لیاقت کرینگے۔ چیئرمین عرفان کھوکھرنے اعلان کیا ہے کہ اگر فوری ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر ہڑتال کر کے گیس سپلائی معطل کر دینگے۔
Load Next Story