یاسر نے کلیری گریمنٹ کا 85 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

کیریئر کا 10واں میچ کھیلنے والے یاسر اب تک 59 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں


Sports Desk July 06, 2015
سرفراز احمد 50 سے زائد کی اوسط سے ہزار رنز مکمل کرنیو الے وکٹ کیپرز میں شامل۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

ABBOTTABAD: پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ نے سابق آسٹریلوی بولر کلیری گریمنٹ کا 85 سالہ پرانا ریکارڈ توڑدیا، یاسر شاہ ابتدائی 10 ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے لیگ اسپنر بن گئے۔

گذشتہ سال اکتوبر میں کینگروز کیخلاف کیریئر کا آغاز کرنیو الے یاسر نے یہ ریکارڈ سری لنکا کیخلاف پالے کیلی ٹیسٹ میں حاصل کیا، کیریئر کا 10واں میچ کھیلنے والے یاسر اب تک 59 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی اسپنر نے 10 میچز میں 57 شکارکرکے ریکارڈ قائم کیا تھا،اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد 50رنز سے زیادہ کی اوسط سے 1000رنز مکمل کرنے والے وکٹ کیپرز کی فہرست میں شامل ہوگئے، ان کے علاوہ صرف اینڈی فلاور اور ابراہم ڈی ویلیئرز نے ہی یہ کارنامہ انجام دیا ہے، سرفراز احمد نے18ٹیسٹ میں1157رنز بنائے ہیں، سری لنکن کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ایک اننگز میں 3بولرز نے3،3وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یہ 11واں موقع ہے کہ سری لنکا نے ہوم گراؤنڈز25 یا اس سے کم رنزبنانے سے قبل ہی 2وکٹیں گنوادی ہوں،اس سے زیادہ آئی لینڈز میں ویسٹ انڈیز نے 17بار اتنا برا آغاز کیا، انجیلو میتھیوز سری لنکا کیلیے نمبر 5پر بیٹنگ کرتے ہوئے 50سے زائد کی اوسط سے 500سے زائد رنز بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں، اروندا ڈی سلوا کی اوسط 48.45 اور تھلان سمارا ویرا کی 47.59ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |