مادر وطن کا دفاع مقدس فریضہاولین ذمے داری ہے نیول چیف

تمام افسر و جوان کسی بھی جارحیت کاجواب دینے کیلیے تیار رہیں، آصف سندیلہ


Staff Reporter October 16, 2012
کراچی :پاکستان نیوی میں دوسری میرین بٹالین کی شمولیت اور اسے فضائی دفاعی آلات سے لیس کرنے کے موقع پر لی گئی تصویر۔ فوٹو : آئی این پی

پاکستان نیوی نے اپنے اثاثوں کراچی اوربن قاسم بندرگاہ کی سیکیورٹی میں ایک اہم سنگ میل طے کرتے ہوئے تربیت یافتہ ایس ایس جی کمانڈوز پر مشتمل دوسری میرینز بٹالین پاک بحریہ میں باقاعدہ طور پر شامل کرلی ہے۔

بٹالین کو زمین سے فضا کی حفاظت کیلیے ریڈارکنٹرول گنز اور نچلی سطح کے ایئر ڈیفینس ریڈار کی جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پی این ایس قاسم میں پیر کو منعقد ہونیوالی تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مادر وطن کا دفاع ایک مقدس فریضہ اور ہم سب کی اولین ذمے داری ہے ۔

اہم اثاثوں اور علاقوں کے دفاع کو یقینی بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے نیول چیف نے میرینز بٹالین کے افسروں اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ ثابت قدم رہیں اور جوش و جذبے اور ہمت و حوصلے کے ساتھ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام افسر اور جوان محنت ، جہد مسلسل اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں اور اپنے ادارے کا نام روشن کریں۔ قبل ازیں کمانڈر کوسٹ نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ دوسری میرینز بٹالین کو پاک بحریہ کی اہم تنصیبات، انفرااسٹرکچر اور کراچی اور پورٹ قاسم کی بندرگاہ کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں