عیدالفطر کے بعد کراچی آپریشن میں تیزی لائی جائے گی

وزیراعظم گورنرسندھ کے استعفےکےمعاملےپر پارٹی کے اہم رہنماؤں سے مشاورت کرکے عیدالفطر کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے، ذرائع

وزیراعظم گورنرسندھ کے استعفےکےمعاملےپر پارٹی کے اہم رہنماؤں سے مشاورت کرکے عیدالفطر کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے، ذرائع فوٹو: فائل

عیدالفطر کے بعد کراچی میں زیادہ بھرپور انداز میں بلاتفریق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی جائیگی۔


وفاقی حکومت کے ایک اہم ذریعے نے ایکسپریس کو بتایاکہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے حالیہ دورہ کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ سے کہاہے کہ وہ سیاستدانوں کی بیان بازی کاکسی قسم کاکوئی اثرنہ لیں اور کراچی کوامن کا گہوارہ بنانے کا ہدف حاصل کریں، وفاقی حکومت کی طرف سے انھیں ہرمکمل سپورٹ ملتی رہے گی۔ رینجرز ٹارگٹڈ آپریشن میں جرائم پیشہ عناصر خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی ومذہبی جماعت سے ہواسے قانون کی گرفت میں لے اوران کیخلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم نے گورنرسندھ کے استعفے کے معاملے پربھی پارٹی کے اہم رہنماؤں سے مشاورت کرکے عیدالفطر کے بعد حتمی فیصلہ کریںگے، اگرگورنرسندھ کیخلاف کسی کرمنل گروہ کی حمایت کے ثبوت آئے تو انھیں پہلے بھی فارغ کیاجاسکتا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ پرحالیہ اجلاس میں واضح کردیاہے کہ وفاقی حکومت کرپشن اور جرائم میںملوث سیاسی افرادکابھی ساتھ نہیں دیگی،حکومت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے کراچی میں امن بحال کرنے کیلیے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف ایکشن لینے کے متفقہ فیصلہ پر مکمل عملدرآمد کریگی تاکہ شہر کراچی کی روشنیاں بحال کرکے اسے پھرسے امن کاگہواہ بنایاجائے اس کی راہ میں جتنی بھی بڑی رکاوٹ آئی اسے خاطر میں نہیں لایاجائیگا۔
Load Next Story