اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری اسی سال ہوگی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

پی آئی اے26، نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی88، مری پٹرولیم 18.39 اور کوٹ ادو پاور کمپنی کے 40فیصد شئیرز فروخت کیے جائیں گے


Monitoring Desk July 06, 2015
رواں سال کے دوران پاکستان اسٹیل ملز، پی آئی اے اور کچھ دوسرے اداروں کی نجکاری کر دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ رواں سال کے دوران پاکستان اسٹیل ملز، پی آئی اے اور کچھ دوسرے اداروں کی نجکاری کر دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی حکام نے یقین دلایا ہے کہ پی آئی اے کے26 فیصد حصص فروخت جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کی مکمل نجکاری کر دی جائے گی۔ کچھ دیگر اداروں کی نجکاری کا وعدہ کیا گیا ہے جن میں نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کے 88فیصد، مری پٹرولیم کے 18.39اور پاک عرب ریفائنری کے 10 سے15 فیصد حصص فروخت کئے جائینگے۔ اسی طرح کوٹ ادو پاور کمپنی کے 40 فیصد سے زائد اور ناردرن پاور جنریشن کمپنی کی مکمل نجکاری کا وعدہ شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں