حکومت کے ایجنڈے کا ابتک علم نہیں ہوسکا مشاہد اللہ

ہرکوئی ملالہ پر حملے پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے، تسنیم قریشی


Monitoring Desk October 16, 2012
ہر دہشت گرد کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، رشیدگوڈیل،’’کل تک‘‘میں گفتگو .مشاہد فوٹو : فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ مسائل تب ٹھیک ہوتے ہیں جب حکومت مسائل کو حل کرنے کی نیت کرے ۔

حکومتوں میں اتحاد ایجنڈوں پر ہوتے ہیں لیکن موجودہ حکومت کے ایجنڈے کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا۔ حکومت نے حکومت چلانے کے اتحاد بنایا جس میں وہ کامیاب ہے ۔پروگرام کل تک میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔مسلم لیگ ن قوم پرست جماعتوں کے ساتھ ہے ان قوم پرستوں کو سیاسی حقوق کی جدوجہد کا پورا حق حاصل ہے ان قوم پرستوں نے عدلیہ کی بحالی میں بڑی محنت کی ہے اور آج جب وہ سندھ آرڈیننس کی بات کررہے ہیں تو وہ سب کو برے لگنے لگے ہیں ۔

جوکوئی اٹھتاہے وہ ن لیگ کے خلاف بات کرتا ہے کیا کراچی کی ہلاکتوں بلوچستان میں حالا ت کی خرابی کی ذمہ دار بھی مسلم لیگ ن ہی ہے۔رہنما پاکستان پیپلزپارٹی تسنیم احمد قریشی نے کہاکہ کسی بھی آپریشن کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہے ۔ہرکوئی ملالہ پر حملے پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے یہ سوچ پاکستان کو نقصان پہنچارہی ہے ۔سیاسی جماعتوں کو ایک ہوکر فیصلہ کرناچاہیے ایم کیو ایم اور ن لیگ کو اپنی ذمے داری پوری کرنی چاہیے۔ن لیگ جمہوری سوچ کی مالک نہیں ہے۔

انھوں نے قوم پرستوں کو مس گائیڈ کیاہے ۔ ایم کیوایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل نے کہاکہ الطاف بھائی نے ہمیشہ مسائل کی نشاندھی کی ہے انھوں نے کئی سال قبل کہاتھا کہ دہشت گرد کراچی میں اکٹھے ہورہے ہیں اس وقت لوگ ہنسے تھے لیکن پھر وقت نے ثابت کیا کہ ان کی بات درست تھی۔معصوم بچی کو گولیاں مارنا انتہائی قابل افسوس ہے الطاف بھائی نے فوج سمیت تمام لا انفورسمنٹ اداروں کو حالات ٹھیک کرنے کی دعوت دی ہے ۔ہم نے تو کہاہے کہ جہاں جہاں شدت پسندی یا دہشت گردی ہے وہاں وہاں کارروائی ہونی چاہیے ۔جہاد افغانستان کے نام پر بہت بڑاڈرامارچایا گیا اورپھیلتے پھیلتے یہ ناسور بن گیا اب ہمیں متحد ہوکرفیصلہ کرنا ہوگا۔اگر ہم پاکستان کے سیاسی جماعت ہونے کادعویٰ کرتے ہیں توپھر ہمیں ایجنڈا بھی قومی ہی رکھنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں