وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پرناروے پہنچ گئے

وزیراعظم نواز شریف اوسلو میں تعلیم کے موضوع پر سربراہ کانفرنس میں شرکت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے


ویب ڈیسک July 06, 2015
گزشتہ 10 برسوں کے دوران کسی پاکستانی وزیر اعظم کا ناروے کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پرناروے پہنچ گئے جہاں وہ تعلیم برائے ترقی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ناروے کے وزیراعظم ارنا سولبرگ کی دعوت پر 3 روز کے لیے ناروے پہنچ گئے ہیں۔ ایک عشرے سے زیادہ عرصے میں کسی بھی پاکستانی رہنما کا یہ ناروے کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وہ منگل کو اوسلو میں ترقی کے لئے تعلیم کے موضوع پر سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم تعلیمی کانفرنس سے خطاب اور کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اپنے ناروے کے ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے وہ ناروے کے ولی عہد ہاکون منگو سے بھی ملیں گے، دورے سے وزیر اعظم کو ناروے کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ امور سمیت عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں